اسلام آباد ہائیکورٹ نے عامر ڈوگر کو عمرے پرجانے کی اجازت دے دی

جمعہ 29 مارچ 2024 20:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنماء عامر ڈوگر کو عمرے پر جانے کی اجازت دیدی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے عامر ڈوگر کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

عامر ڈوگر اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے اور عمرے پر جانے کے لیے اجازت دینے کی استدعا کی۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما عمرہ ادائیگی پر جانے کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ عامر ڈوگر 3سے 9اپریل تک عمرے کی ادائیگی کے لیے جا سکتے ہیں۔ عدالت نے عامر ڈوگر کو ڈپٹی رجسٹرار کے پاس بیان حلفی جمع کروانے کی بھی ہدایت دی۔ عامر ڈوگر کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے درخواست کی سماعت 22 اپریل تک ملتوی کردی۔