پاک چین تعاون کو سبوتاژ کرنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی، چینی سفارتخانہ

جمعہ 29 مارچ 2024 20:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) چینی سفارتخانے نے کہا ہے کہ پاک چین تعاون کو سبوتاژ کرنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو چینی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی سماجی ،اقتصادی ترقی کی کوششوں کی حمایت جاری رکھیں گے ، پاکستان کیساتھ کام کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ پاکستان میں لوگوں کی زندگیاں بہتر بنانے کی کوششیں جاری رکھیں گے، دونوں ممالک کے عوام کو مزید فوائد پہنچانے کیلئے پرعزم ہیں۔

متعلقہ عنوان :