سنی اتحاد کونسل نے ججز کے خط پر قومی اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرا دی

جمعہ 29 مارچ 2024 20:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) سنی اتحاد کونسل نے ججز کے خط پر قومی اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرا دی۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل نے ججز کے خط پر قومی اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرا دی۔

(جاری ہے)

تحریک التوا پر چیف وہیپ عامر ڈوگر سمیت 90سے زائد اراکین نے دستخط کئے ہیں ۔تحریک التواء میں پارلیمانی کمیشن کے ذریعے انکوائری کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ججز خط کے مندرجات بارے قوم میں گہری تشویش پائی جاتی ہے، ایوان میں اس معاملے کو زیربحث لایا جائے۔متن میں کہا گیا ہے کہ موجودہ حکومت ججز کی آزادی قائم رکھنے میں ناکام رہی، ایجنسیوں کی مداخلت کے باعث بانی چیئرمین جیل میں ہیں۔