فواد چودھری سے اڈیالہ جیل میں فیملی کی ملاقات

جمعہ 29 مارچ 2024 20:05

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری سے اڈیالہ جیل میں فیملی نے ملاقات کی۔تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر فواد چودھری سے اڈیالہ جیل میں اہلیہ حبا فواد، دو بیٹیوں، بھائی فراز چودھری نے ملاقات کی ہے ، ملاقات آدھ گھنٹہ جیل کانفرنس روم میں جاری رہی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں فواد چودھری کی صحت، زیر سماعت مقدمات بارے بات چیت کی گئی، ملاقات کے بعد فواد چودھری کے فیملی ممبران واپس روانہ ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :