بدین کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

جمعہ 29 مارچ 2024 20:05

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) ضلع بدین کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق ضلع بدین کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، وزارتِ قومی صحت کے مطابق بدین کے ماحولیاتی نمونوں میں پائے جانے والے وائرس کا تعلق سرحد پار سے ہے۔

(جاری ہے)

وزارتِ صحت کے مطابق رواں سال رپورٹ ہونیوالے تمام ماحولیاتی نمونوں اور دو پولیو کیسز میں یہی وائرس پایا گیا ہے۔وزارتِ قومی صحت کے مطابق رواں سال 83ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔وزارتِ قومی صحت نے والدین سے اپیل کی کہ وہ 5سال سے کم عمر بچوں کوپولیو سے بچا کے قطرے لازمی پلوائیں۔

متعلقہ عنوان :