پنجاب میں 200سے زائد پولیس افسران و اہلکاروں کا منشیات فروشوں کے سہولت کار ہونے کا انکشاف

سرویلنس برانچ کی تیار کردہ رپورٹ اعلی حکام کو بھجوا دی گئی ،10اضلاع کے 234پولیس افسران اور اہلکاروں کے نام شامل

جمعہ 29 مارچ 2024 20:05

پنجاب میں 200سے زائد پولیس افسران و اہلکاروں کا منشیات فروشوں کے سہولت ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) پنجاب میں 200سے زائد پولیس افسران اور اہلکاروں کا منشیات فروشوں کے سہولت کار ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ پنجاب پولیس کی سرویلنس برانچ کی تیار کردہ رپورٹ اعلی حکام کو بھجوا دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق لاہور سمیت صوبے کے 10اضلاع کے 234پولیس افسران اور اہلکاروں کے نام اس میں شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق لاہور کے 30پولیس اہلکار منشیات فروشوں کے سہولت کار ہیں، انکے خلاف 35 مقدمات درج ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق فیصل آباد کے 62 پولیس ملازمین منشیات فروشی کی سہولت کاری میں ملوث ہیں۔ رپورٹ کے مطابق منشیات فروشی میں ملوث اہلکار بطور سب انسپکٹر اور مختلف تھانوں میں تعینات ہیں۔ رپورٹ کے مطابق مختلف تھانوں کے اے ایس آئی اور کانسٹیبل اور ڈرائیور بھی منشیات فروشی میں ملوث ہیں۔ رپورٹ کے مطابق منشیات فروشوں کی سہولت کاری میں ملوث صرف 2 اہلکار جیل میں ہیں۔ پولیس اہلکاروں کے متعلقہ منشیات فروش گینگز کی تفصیل بھی رپورٹ میں شامل ہیں۔ حکام کے مطابق چرس، ہیروئن، آئس اور کرسٹل پاڈر جیسے نشے کی تفصیلات بھی رپورٹ کاحصہ بنائی گئی ہیں۔