ڈپٹی کمشنر سوات سے نوتعینات ڈی پی او سوات کی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور ،سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

جمعہ 29 مارچ 2024 20:45

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر سوات ڈاکٹر قاسم علی خان سے نوتعینات ڈی پی او سوات ڈاکٹر زاہد اللہ خان نے ان کے دفتر میں ملاقات کی ،ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اورسیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ڈی پی او سوات کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ وہ اپنی بہترین پیشہ ورانہ اور قائدانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے سوات میں امن و امان کی بہتر صورتحال کو بحال رکھنے میں بھر پور کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :