ضمنی انتخابات، پی ٹی آئی امیدوار سنی اتحاد کونسل کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے

جمعہ 29 مارچ 2024 20:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی امیدوار سنی اتحادکونسل کے ٹکٹ پرایک ہی نشان پر انتخابات میں حصہ لیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی امیدوار سنی اتحادکونسل کے ٹکٹ پرایک ہی نشان پر انتخابات میں حصہ لیں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق تمام امیدواروں کا ممکنہ انتخابی نشان گھوڑاہوگااس حوالے سے سنی اتحاد کونسل نے ٹکٹ جاری کرنا شروع کردیئے ہیں جس کے تحت این اے 119سے شہزاد فاروق ،پی پی 266رحیم یارخان سے چوہدری سمیع اللہ جٹ ، پی پی 290ڈیرہ غازی خان سے مہرسجاد چھینہ ،پی پی 147لاہور سے محمد مدنی ،پی پی 36وزیرآباد سے فیاض چھٹہ ،پی پی 22تلہ گنگ سے حکیم نثار احمد جبکہ پی پی 93بھکر سے محمد افضل خان کو ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں۔