بہاولنگر میں مسیحی برادری نے گڈ فرائیڈے منایا ، ضلعی انتظامیہ اورپولیس کی جانب سے چرچز پر خصوصی انتظامات کئے گئے

جمعہ 29 مارچ 2024 20:50

بہاولنگر 29 مارچ (اے پی پی) (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) دنیا بھر کی طرح بہاولنگر ضلع میں بھی مسیحی برادری نے گڈ فرائیڈے کا تہوار روایتی مذہبی عقیدت واحترام سے منایا بہاولنگر ضلع میں واقع 14 چرچز میں ہونیوالی مذہبی عبادات میں مسیحی برادری کے مرد و خواتین بچوں بزرگوں نے بھرپور شرکت کی اس موقع ضلع پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے ضلعی کنٹرول روم سے تمام چرچز کی سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی گئی جبکہ 300 سے زائد پولیس سیکورٹی اہلکاران افسران نے فیلڈ میں سیکورٹی کے فرائض سرانجام دئیے چرچز کے باہر پولیس کے دستے تعینات رہے آنے جانے والوں کی مکمل تلاشی سکریننگ کی گئی اس حوالے سے مسیحی برادری کے راہنماؤں نذیر مسیح اور دیگر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تمام مینارٹیز کو مکمل مذہبی آزادی اور تحفظ حاصل ہے چرچز میں پاکستان کے استحکام سالمیت ترقی و خوشحالی کےلئے خصوصی دعا کروائی گئی۔