راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ،معزز عدالتوں نے منشیات کے مقدمات میں مجرمان کوسزائیں سنا دیں

جمعہ 29 مارچ 2024 20:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ،معزز عدالتوں نے منشیات کے مقدمات میں مجرمان کو مجموعی طورپر 18 سال قید اور 01لاکھ 80ہزار روپے جرمانے کی سزائیں سنائیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق معزز عدالت کے جج نے مجرم محمد عثمان کو 09سال قید اور 01 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی،مجرم کو بنی پولیس نے گزشتہ سال 1600گرام چرس برآمد ہونے پرگرفتار کیا تھا،معزز عدالت کے جج نے مجرم محمد داؤد کو 09سال قیداور80ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا ئی،مجرم کو صادق آباد پولیس نے گزشتہ سال 1450گرام چرس برآمد ہونے پر گرفتار کیا تھا،راولپنڈی پولیس نے مجرمان کو گرفتار کرنے کے بعد ٹھوس شواہد کے ساتھ چا لان کیا اور مقدمات کی موثر پیروی کی جس کے پیش نظر عدالتوں نے مجرمان کو قرار واقعی سزائیں سنائیں۔

سی پی او سید خالد ہمدانی نے مجرمان کوقرار واقعی سزادلوانے پر ایس ایس پی انوسٹی گیشن اورلیگل ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات کے ناسور کے خاتمہ کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :