ہماری اولین ترجیح حکومتی سبسڈی کا بھرپور فائدہ عوام تک پہنچانا ہے،عامرخٹک

جمعہ 29 مارچ 2024 20:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے کہا ہے کہ ہماری اولین ترجیح حکومتی سبسڈی کا بھرپور فائدہ عوام تک پہنچانا ہے۔ پرائس مجسٹریٹس کی کارکردگی کو مزید بہتر کیا جائے۔لو پرفارمنگ مجسٹریٹس کو وارننگ و شوکاز کے بعد فوری سسپنڈ کیا جائے۔

(جاری ہے)

ذخیرہ اندوزوی اور ناجائز منافع خوری کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

کمشنر راولپنڈی ڈویثرن نے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے اشیاء ضروریہ کو عام آدمی کی پہنچ میں لانے کے لئے حکومتی سبسڈی کے علاوہ پرائس مجسٹریٹس کی تعداد کو بھی بڑھایا گیا ہے۔عوامی شکایات کے ساتھ ساتھ سپیشل برانچ کی رپورٹ مدنظر رکھتے ہوئے کارروائیاں کی جائیں۔حکومت پنجاب کی کلسٹر ڈسٹربیوشن کے حوالے سے زیروٹالرنس پالیسی ہے۔

متعلقہ عنوان :