Eبلوچستان کی مخلوط حکومت کے انتظامی امور کے لئے اٹھائے گئے تمام مثبت اقدامات میں بلوچستان سول سروسز کے آفیسران ہر اول دستے کا کردار ادا کریں گے،وزیراعلیٰ بلوچستان

جمعہ 29 مارچ 2024 20:50

ح*کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2024ء) بلوچستان سول سروس کے آفیسران نے وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کو صوبے میں گڈ گورننس کے قیام کے لئے اپنے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کی مخلوط حکومت کے انتظامی امور کے لئے اٹھائے گئے تمام مثبت اقدامات میں بلوچستان سول سروسز کے آفیسران ہر اول دستے کا کردار ادا کریں گے ان خیالات کااظہار بلوچستان سول سروسز کے آفیسران کی جانب سے وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی ارکان صوبائی اسمبلی اور دیگر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کے اعزاز میں دیئے گئے افطار ڈنر کے موقع پر وزیر اعلی بلوچستان سے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیا بلوچستان سول سروسز کے آفیسران کمشنر سبی ڈویڑن بشیر بنگلزئی، کمشنر رخشان ڈویڑن شاہ عرفان، سیکرٹری فتح بھنگر، سیکرٹری سپورٹس جاوید انور شاہوانی ،ڈی جی سوشل ویلفیئر طارق مینگل، ڈپٹی سیکرٹری عائشہ زہری سمیت دیگر افیسران نے وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی جانب سے صوبے میں گڈ گورننس کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا اس موقع پر وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بلوچستان سول سروسز کے آفیسران کی جانب سے گڈ گورننس کے قیام کے لئے حکومتی اقدامات کا بھر پور ساتھ دینے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ د عوامی مسائل کے حل اور سرکاری محکموں کی فعالیت کیلئے گڈ گورننس کا قیام ضروری ہے جس کے لئے موجودہ صوبائی حکومت نے اصلاحاتی عمل کا آغاز کردیا ہے بلوچستان کی ترقی و خوشحالی اور قیام امن حکومت کی اولین ترجیح ہے بلوچستان سول سروسز کے آفیسران نے وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی ، ڈپٹی سپیکر متحرمہ غزالہ گولہ، اراکان صوبائی اسمبلی میر شعیب نو شیروانی، صادق عمرانی، علی مدد جتک ،میر ظہور بلیدی، رحمت بلوچ، اصغر رند، خیر جان بلوچ، نعیم بازئی، مینا مجید بلوچ، ڈاکٹر ربابہ بلیدی،آغا شکیل درانی اور نو منتخب سینیٹر جان بلیدی کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی دعوت پر افطار ڈنر میں شرکت کی۔