uمقدمات کی تفصیلات لینے کے لیے صحافی عمران ریاض کی درخواست

oپر نیب و دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب

جمعہ 29 مارچ 2024 20:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2024ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چوہدری نے درج مقدمات کی تفصیلات لینے کے لیے صحافی عمران ریاض کی درخواست پر نیب و دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا،درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق نے موقف اپنایا کہ عمران ریاض پر درج مقدمات اور انکوائریز کا ریکارڈ فراہم نہیں کیا جارہا ،عدالت متعلقہ حکام سے درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے۔