بھارتی شہری پیدل سفر کرکے 8 ماہ بعد مدینہ منورہ پہنچ گیا

ہفتہ 30 مارچ 2024 10:20

مدینہ منورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2024ء) بھارت کا شہری سیدعلی پیدل سفر کرکے8ماہ بعد مدینہ منورہ پہنچ گیا۔ سعودی ٹی وی الاخباریہ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ناسک سے پیدل سفر کا آغاز کیا، مختلف ریاستوں مہاراشٹر، گجرات، راجستھان اور ہریانہ سے گزرتے ہوئے دہلی سے ایران پہنچا، وہاں سے عراق اور پھر سعودی عرب میں داخل ہوا۔

(جاری ہے)

اب ریاض سے مدینہ منورہ پہنچا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہر ملک کا اپنا نظام ہے جو اپنے طور پر درست ہے، ایران اور عراق بھی گیا لیکن مجھے سعودی عرب کا نظام زیادہ اچھا لگا۔ مجھے یہاں کوئی مشکل پیش نہیں آئی۔ انہوں نے سعودی حکومت کی جانب سے زائرین کو دی جانی والی سہولتوں پر شکریہ ادا کیا۔