تاجکستان ، ماسکو کے کنسرٹ ہال پر حملے کے سلسلے میں9افراد گرفتار

ہفتہ 30 مارچ 2024 10:20

دوشنبہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2024ء) تاجکستان کی ریاستی سکیورٹی سروس نے ماسکو کے ایک مضافاتی کنسرٹ ہال پر حملے کے مجرموں سے مشتبہ رابطے کے الزام میں9افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

الجزیرہ نے تاجکستانی خبررساں ادارے (آر آئی اے نووستی)کے حوالے سے بتایا کہ تاجک اور روسی سکیورٹی سروسز نے ایک مشترکہ آپریشن کے دوران ضلع وخدت کے نو رہائشیوں کو 22 مارچ کو کروکس سٹی ہال میں دہشت گردانہ حملہ کرنے والے افراد سے رابطے کے الزام میں حراست میں لے لیا ہے۔آر آئی اے نووستی کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد پر داعش (آئی ایس آئی ایس) سے روابط کا شبہ بھی ہے۔