سعودی عرب کا چین کے ساتھ ثقافتی تعاون ایوارڈ کا اعلان

ہفتہ 30 مارچ 2024 10:20

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2024ء) سعودی وزارت ثقافت نے بیجنگ یونیورسٹی کی کنگ عبدالعزیز پبلک لائبریری برانچ میں سعودی اور چینی ثقافتی تعاون کےلیے شہزادہ محمد بن سلمان ایوارڈ کے اجرا کا اعلان کیا ہے۔ ایس پی اے کے مطابق یہ ایوارڈ سعودی عرب اور چین کے درمیان تخلیقی تعاون اور ثقافتی مکالمے کو فروغ دے گا جس میں تعلیمی، ثقافتی، میڈیا ، ادبی اور آرٹسٹک کمیونٹی میں دونوں ملکوں کی کامیابیوں کو اجاگر کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ایک سالانہ تقریب میں دونوں ملکوں کے مشترکہ ثقافتی ٹیلنٹ کو تسلیم کیا جائے گا اور ہر زمرے میں فاتحین کا اعلان کیا جائے گا۔سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ نے اس موقع پر کہا کہ یہ ایوارڈ ثقافتی تقسیم ختم کرنے، فنون لطیفہ، ادب اور تعلیمی تحقیق کے ذریعے چین اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کا ایک اہم جزو ہے۔انہوں نے وضاحت کی دونوں دوست ممالک کے رہنماؤں کے درمیان ثقافتی رابطے کی خواہش ہمیشہ موجود رہی ہے۔