سات اکتوبر سے اب تک غزہ میں 32623فلسطینی شہید

ہفتہ 30 مارچ 2024 13:00

مقبوضہ غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2024ء) غزہ کی وزارتِ صحت نے کہا ہے کہ اسرائیل اور فلسطینی گروپ حماس کے درمیان پانچ ماہ سے زیادہ کی جنگ کے دوران علاقے میں اب تک کم از کم 32,623 افراد شہید ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم از کم 71 شہادتیں اس نئی تعداد میں شامل ہیں اور مزید کہا کہ سات اکتوبر کو حماس کے اسرائیل پر حملہ کے نتیجے میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے غزہ کی پٹی میں 75,092 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔