شامی حکام پر امریکہ کی طرف سے نئی ویزا پابندیاں عائد

یہ پابندیاں ان حکومتی عہدیداروں کے لیے ہیں جو شام کی عوام پر جبر کے ذمہ دار ہیں،بیان

ہفتہ 30 مارچ 2024 13:00

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2024ء) امریکی دفتر خارجہ نے شام کے موجودہ اور سابق حکومتی حکام سمیت دیگر کئی افراد پر امریکی ویزا پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شامی حکام کے لیے امریکی ویزا پابندیوں کا یہ اعلان کیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ یہ پابندیاں ان حکومتی عہدیداروں کے لیے ہیں جو شام کی عوام پر جبر کے ذمہ دار ہیں۔ جبر کے ذمہ داروں کا تعلق انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور پرتشدد واقعات کرنے سے ہے۔ اس لیے ان پر ویزا کی پابندیاں لگائی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :