ی*شانگلہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن الپوری، تحصیل بار ایسوسی ایشن چکیسر کے انتخابات مکمل

-حاجی واقف شاہ ایڈوکیٹ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن شانگلہ کے صدر، محمدابراہیم خان ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری، ،شاہ فواد خان شاہپوری ایڈوکیٹ نائب صدر منتخب ہو گئے

ہفتہ 30 مارچ 2024 17:50

[ شانگلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2024ء) شانگلہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن الپوری، تحصیل بار ایسوسی ایشن چکیسر کے انتخابات مکمل۔حاجی واقف شاہ ایڈوکیٹ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن شانگلہ کے صدر، محمدابراہیم خان ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری، ،شاہ فواد خان شاہپوری ایڈوکیٹ نائب صدر منتخب ہو گئے ۔تحصیل بارایسوسی ایشن چکیسر کے انتخابات میں نظیر احمدخان ایڈوکیٹ صدر ،میرعالم خان ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے۔

شانگلہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن الپوری کے انتخابات میں معروف قانون دان حاجی واقف شاہ ایڈوکیٹ صدر، ابراہیم خان ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری،محمد اکرام ایڈوکیٹ ایگزیکٹیو ممبر منتخب ہو گئے اسی طرح دیگر کابینہ میںشاہ فواد خان شاہپوری ایڈوکیٹ نائب صدر، ثنا اللہ جوائنٹ سیکرٹری، ضیاء الرحمن لائبریری سیکرٹری منتخب ہو گئے۔

(جاری ہے)

اسی طرح تحصیل بار ایسوسی ایشن چکیسر کے انتخابات میں نظیر احمد خان ایڈوکیٹ صدر،میرعالم خان ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری،رضاء علی ایڈوکیٹ نائب صدر،فضل رب عالم جوائنٹ سیکرٹری،وسیم اکرم ایڈوکیٹ فنانس سیکرٹری،مغیث خان ایڈوکیٹ لائبریری سیکرٹری ،جیدار احمد خان ایڈوکیٹ ایگزیکٹیو ممبرمنتخب ہو گئے۔

شانگلہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن الپوری اور تحصیل بار ایسوسی ایشن چکیسرکے انتخابات کے بعد مختلف سیاسی،سماجی تنظیموں کی جانب سے ان کو مبارکباد پیش کی گئی اور کہا گیا ہے کہ شانگلہ میں وکلا نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا شانگلہ پریس کلب کی جانب سے شانگلہ بار ایسوسی ا یشن الپوری اور تحصیل بار چکیسر کے نو منتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کی گئی اور امید کی گئی کہ وہ ماضی کی طرح شانگلہ میں انصاف کی بالادستی سمیت عوامی مسائل میں اپنا مثبت کردار ادا کریں گے ۔۔