وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی اور تعلیم(آج) کامسٹیک۔فسلطین سکالرشپ پروگرام کا اجرا کریں گے

پیر 1 اپریل 2024 14:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2024ء) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی اور تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، کورآرڈنیٹر جنرل کامسٹیک ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری، پاکستان میں فلسطین کے سفیر احمد جواد رابعی اور اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے دیگر رکن ممالک کے سفیروں کے ہمراہ (آج)منگل کویہاں کامسٹیک ہیڈکوارٹر میں کامسٹیک۔

(جاری ہے)

فسلطین سکالرشپ پروگرام کا اجرا کریں گے۔ کامسٹیک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق یہ منصوبہ 2021 میں کامسٹیک نے ایپ سیپ کے ساتھ مل کر شروع کیا تھا اور اب تک 95 فلسطینی نوجوان یہ سکالرشپ حاصل کرچکے ہیں جن میں سے بیشتر پاکستان پہنچ چکے ہیں۔ تقریب میں فلسطینی طلبہ، وزارت خارجہ کے عہدیدران، مختلف وزراتوں کے حکام، یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز اور اقوام متحدہ کی مختلف تنظیموں کے نمائندگان شرکت کریں گے۔