_10پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری

پیر 1 اپریل 2024 17:55

د*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اپریل2024ء) 10پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اے ایس پی وزیرآباد محمد رضا کو تبدیل کرکے اے ایس پی آپریشنز گلبرگ لاہور ،اے ایس پی چیچہ وطنی طارق محمود شیخ کو تبدیل کرکے اے ایس پی آپریشنز ڈیفنس لاہور ،اے ایس پی سیٹلائٹ ٹائون گوجرانوالہ عبداللہ احسان کو تبدیل کرکے اے ایس پی آپریشنز کاہنہ ،اے ایس پی کامونکی کیپٹن (ر)عامر شوکت کو تبدیل کرکے اے ایس پی آپریشنز رائے ونڈ،اے ایس پی ماڈل ٹائون گوجرانوالہ بابر علی کو تبدیل کرکے اے ایس پی صدر بہاولپور ،اے ایس پی کینٹ راولپنڈی انعم شیر ،اے ایس پی صدر راولپنڈی زینب ایوب اوراے ایس پی آپریشنز گلشن راوی لاہور احمد نصراللہ ملک کافرنٹیئر کانسٹیبلری تبادلہ کر دیاگیا ۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی صدر بہاولپور اظہر رضا گیلانی کو تبدیل کرکے ڈی ایس پی آرگنائزر کرائم بہاولپور جبکہ ڈی ایس پی آرگنائزر کرائم بہاولپور جمشید اختر کو سی پی او رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :