یوم پاکستان سپورٹس فیسٹیول 2024 لورالائی کے سلسلے میں فٹسال ٹورنامنٹ کا اختتامی فائنل مچ فٹسال گرونڈ میں کھیلا گیا

پیر 1 اپریل 2024 20:55

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2024ء) یوم پاکستان سپورٹس فیسٹیول 2024 لورالائی کے سلسلے میں فٹسال ٹورنامنٹ کا اختتامی فائنل مچ فٹسال گرونڈ میں کھیلا گیا یہ میچ افغان فٹسا ل کلب مقابلہ یوتھ افغان فٹسا ل کلب کی درمیان کھیلا یہ میچ یوتھ افغان۔کلب نے ایک دلچسپ مقابلے کے بعد دو کے مقابلے میں تین گول سے جیت لیا۔ اس میچ کے مہمان خصوصی فرزند سابق صوبائی وزیر اور ایم پی اے معمار لورالائی حاجی طور اتمانخیل گران افضل خان اتمانخیل تھے جس نے فٹبال کی ٹیموں کونقد ونر ٹیم کو 15000.جبکہ رنر ٹیم کو 10000۔

اور ریفری صاحبان کو 10000اور دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو شیلڈ، کپ اور نقد انعامات تقسیم کیے۔اس موقع پرمہمان خصوصی کے ہمراہ نصیرخان جوگیزئی۔ ملک جمال ادوڑ زئی، ملک عبدالمنان اتمانخیل، محیب اللہ اخونزادہ۔

(جاری ہے)

کمالدین عرف کمالو موسی خیل،رشید خان ناصر عبدالمنان اتمانخیل،سابق ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس سید ظفراللہ شاہ، اصف خان سلیمانخیل اور بہت بڑی تعداد میں تماشائی بھی موجود تھے۔

ٹورنامنٹ کمٹی کی طرف سے مہمانوں کے اعزاز میں چائے پارٹی کا اہتمام بھی کیاگیا تھا۔ دریں اثناء بی آر سی کالج لورالائی میں بھی 23 مارچ یو م پاکستان سپورٹس فیسٹیول کے سلسلے میں شوٹنگ بال،ٹیبل ٹینس،بیڈ مینٹن کے فائنل مقابلوں کا انعقاد بھی کیا گیا۔ جبکہ باز احمد خان پارک میں 23مارچ یوم پاکستان سپورٹس فیسٹیول کے سلسلے میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا شاندار فائنل میچ مسلم کرکٹ کلب اور اکرم شہید کرکٹ کلب کے درمیان کھیلا گیا جو ایک سخت مقابلے کے بعد اکرم شہید کرکٹ کلب نے جیت لیا۔ اس شاندار فیسٹیول سے لورالائی کے شہریوں بھر پور لطف اٹھایا۔