آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کردیا

پیر 1 اپریل 2024 21:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اپریل2024ء) اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نےضروری مرمت اور معمول کے ترقیاتی کاموں کی وجہ سے منگل کے لئے لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کر دیاہے۔ پیر کو آئیسکو ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اسلام آباد،راولپنڈی ،اٹک،چکوال اورجہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پر درج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

آئیسکو کے مطابق 2 اپریل کی صبح 7 بجے سے دن 12 بجے تک اسلام آباد سرکل،کامسٹ،چھٹہ بختاور،پارک انکلیوژ،لہتراڑ،سکیم۔II،کنڈ راجگان،ترامڑی،آئی ایس آئی،رہاڑہ،PHA-I&II،کری روڈ،سی ایم پاک زونگ،آئیسولیشن ہسپتال،شہزاد ٹائون/محفوظ شہید،فلٹریشن پلانٹ،بنی گالہ فیڈرز ، راولپنڈی سٹی سرکل،گلزار قائد،صادق آباد،فورتھ روڈ فیڈرز، راولپنڈی کینٹ سرکل،عسکری سیون،سر سید روڈ،ایف ایف سی،خادم حسین روڈ،آدم جی روڈ فیڈرز، جہلم سرکل،شکریلہ،منڈی بھلوال،سرائے عالمگیر،ملٹری کالج،محلہ شہیداں،شمس آباد،چھپران،فتح پور،پوران،عباس پورہ، فیڈر، چکوال سرکل،سرکال،آدی،دولتالہ فیڈرز ا ور گردونواح بند رہیں گے۔

(جاری ہے)

آئیسکو انتظامیہ اپنے صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔ وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جاسکتی ہے اورگردونواح کی بجلی بند رہے گی۔