Live Updates

لاہوروالوں کیلئے خوشخبری،مریم نواز نے تمام واٹر فلٹر یشن پلانٹس فعال کرنے کا حکم دیدیا

لاہور کی تعمیر و ترقی کی ہنگامی بنیادوں پر تکمیل کیلئے تین ماہ کی ڈیڈ لائن، ہر 10 دن کے بعد لاہور کی تعمیر و ترقی کے پلان پر عملدرآمد کا جائزہ خود لوں گی،مریم نواز

Faisal Alvi فیصل علوی منگل 2 اپریل 2024 14:08

لاہوروالوں کیلئے خوشخبری،مریم نواز نے تمام واٹر فلٹر یشن پلانٹس فعال ..
لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 اپریل2024 ء) لاہور والوں کیلئے خوشخبری،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور شہر کے تمام واٹر فلٹر یشن پلانٹس فعال کرنے کا حکم دیدیا،مریم نواز نے لاہور کی تعمیر و ترقی کی ہنگامی بنیادوں پر تکمیل کیلئے تین ماہ کی ڈیڈ لائن دے دی۔وزیراعلیٰ پنجا ب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں لاہور کی تعمیر و ترقی، واسا، سینی ٹیشن اور دیگر امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ہر 10 دن کے بعد لاہور کی تعمیر و ترقی کے پلان پر عملدرآمد کا جائزہ خود لوں گی۔ لاہور کی تمام چھوٹی بڑی سڑکوں کی تعمیر ومرمت کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے جامع پلان طلب کرتے ہوئے واسا کو مشینری اور افرادی قوت کی ضروریات سے آگاہ کرنے کی ہدایت کر دی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں لاہور کے تمام علاقے بتدریج واسا سروسز ایریا میں شامل کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔

گلیاں پکی بنانے اور ٹف ٹائل لگانے کا پراجیکٹ بھی پیش کیا گیا جس کی وزیر اعلیٰ نے منظوری دیدی، اجلاس میں لاہور شہر میں دو لاکھ 22 ہزار سٹریٹ لائٹس کی بحالی کا بھی اصولی فیصلہ کیا گیا۔اجلاس کے دوران لاہور کے 9 زونز میں ڈرینج اور سیوریج کی بحالی اور تعمیر و مرمت کا جائزہ لیا گیا جبکہ سیور ماسٹر پلان اور واٹر ٹینک بنانے کے پراجیکٹ پر بھی غور کیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر گلی محلے کو صاف دیکھنا چاہتی ہوں، صفائی کی مہم میں عوام بھی حکومت کا ساتھ دے۔ دریں اثناءوزیراعلیٰ پنجاب سے اراکین پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی۔مریم نواز سے ملاقات کرنے والوں میںچوہدری شافع حسین،علی حیدر گیلانی ،فائز ملک،سعود مجید،ندیم افضل چن،راجہ محمد اسلم،خالد جاوید،مدد علی،چوہدری اعجاز احمد،تاشفین صفدر،سلمیٰ سعیدویگر اراکین نے ملاقات کی۔

تمام اراکین نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو مختلف مسائل اور ضروریات سے آگاہ کیااور اپنے اپنے حلقوں میں ڈویلپمنٹ کیلئے مختلف تجاویز اور سفارشات پیش کیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے تمام اراکین کی تجاویز اور سفارشات کو نوٹ کرتے ہوئے قابل عمل تجاویز پر فوری احکامات جاری کئے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات