ملک میں آٹےکی قیمت میں مارچ کے دوران ماہانہ بنیادوں پر2.65 فیصدکی کمی ، 20 کلو تھیلے کی اوسط قیمت 2726.53 روپے رہی

منگل 2 اپریل 2024 14:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اپریل2024ء) ملک میں آٹے کی قیمت میں مارچ کے دوران ماہانہ بنیادوں پر2.65 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ ماہانہ رپورٹ کے مطابق مارچ میں ملک میں 20 کلو آٹے کی اوسط قیمت 2726.53 روپے ریکارڈکی گئی جو فروری کے مقابلہ میں 2.65 فیصدکم ہے، فروری میں ٔ20 کلو آٹا کی اوسط قیمت2800.77 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔

(جاری ہے)

اعدادوشمارکے مطابق مارچ میں اسلام آباد میں 20 کلو آٹا کی اوسط قیمت 2858.50 روپے، راولپنڈی 2836 روپے، گوجرانوالہ 3738.40 روپے،سیالکوٹ 2732.01 روپے، لاہور2773.17 روپے، فیصل آباد 2716.56 روپے، سرگودھا 2748.60 روپے، ملتان 2661.87 روپے اوربہاولپورمیں 2766.05 روپے ریکارڈکی گئی۔ اعداد وشمار کے مطابق کراچی میں 20 کلو آٹا کی اوسط قیمت 2596.24 روپے، حیدرآباد 2765.27 روپے، سکھر2488.16 روپے، لاڑکانہ 2674.65 روپے، پشاور2750.32 روپے، بنوں 2777.83 روپے، کوئٹہ 2794.54 روپے اورخضدارمیں 20 کلو آٹا کی اوسط قیمت 2696.39 روپے ریکارڈکی گئی۔