جماعت اسلامی کے امیر کا فیصلہ (کل ) ہوگا

منگل 2 اپریل 2024 17:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اپریل2024ء) جماعت اسلامی کے امیر کا فیصلہ کل ( بدھ) کے روز ہوگا ۔جماعت اسلامی کے امیر کے عہدے کے لئے سراج الحق،لیاقت بلوچ اورحافظ نعیم الرحمان کے درمیان مقابلہ ہے ۔ملک بھر سے 64 ہزار اراکین خفیہ بیلٹ پیپر سے ووٹ کاسٹ کرتے ہیں۔