نظریہ پاکستان ٹرسٹ کاآگہی پروگرام:543 طلبا و طالبات کا مطالعاتی دورہ

منگل 2 اپریل 2024 20:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اپریل2024ء) سٹارز ہائی سکول‘ سچیاری کیمپس‘ شاہدرہ‘ لاہور کے طلبہ و طالبات اور اساتذہٴ کرام نے ادارہٴ نظریہٴ پاکستان کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اورالہادی سکول سسٹم‘ شاہ پور‘ لاہورکے طلبہ و طالبات اور اساتذہٴ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ، جوہر ٹائون‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نے گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول‘ سنت نگر‘ لاہور‘ گورنمنٹ سینٹ انیس گرلز ہائی سکول‘ سمن آباد‘ لاہور‘Oasis سکول‘ رائے ونڈ روڈ‘ ارائیاں اور دارارقم سکول‘ موہلنوال‘ لاہور کا وزٹ کیا۔ مذکورہ بالا تعلیمی ادارے میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبا و طالبات کی مجموعی تعداد 543 تھی۔