پشاورہائیکورٹ :حماد اظہرکی 51 مقدمات میں راہداری ضمانت منظور

منگل 2 اپریل 2024 21:18

پشاورہائیکورٹ :حماد اظہرکی 51 مقدمات میں راہداری ضمانت منظور
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اپریل2024ء) پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کی 51 مقدمات میں راہداری ضمانت منظور کر لی۔پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کی جانب سے پشاور ہائیکورٹ میں راہداری ضمانت کے لیے دائر درخواست پر چیف جسٹس محمد ابراہیم خان نے سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ حماد اظہر کے خلاف 51 مقدمات درج ہیں، باقی کا ابھی پتا نہیں اور کتنے ہیں، لاہور، واہ کینٹ، راولپنڈی، فیصل آباد اور دیگر شہروں میں ان کے خلاف ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں۔

چیف جسٹس نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سے استفسار کیا یہ تو کئی شہروں میں کیسز ہیں، کتنا ٹائم دیں، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل صاحب آپ بتائیں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل انعام یوسفزئی نے کہا کہ عدالت کو جو بہتر لگے وہ ٹائم دے دیں۔بعدازاں عدالت نے پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کو ایک مہینے میں متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے راہداری ضمانت منظور کر لی۔