صدرآصف زرداری نے ایف بی آر کی درخواست مسترد کر دی

منگل 2 اپریل 2024 22:38

صدرآصف زرداری نے ایف بی آر کی درخواست مسترد کر دی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اپریل2024ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایف بی آر کی جانب سے دائر کی گئی درخواست مسترد کر دی۔ بتایا گیا ہے کہ ایف بی آر نے بجلی کے بلوں پر عائد ٹیکس کے حوالے سے نظرثانی کی درخواست دائر کر رکھی تھی۔

(جاری ہے)

صدر آصف اعلی زرداری نے اپنے حکم میں لکھا ہے کہ ایف بی آر وفاقی ٹیکس محتسب کے حکم پر عملدرآمد کرے