سعودی وزارت مذہبی امورکی جانب سے عمرہ زائرین میں قرآن پاک کے ہزاروں نسخے تقسیم کئے گئے

منگل 2 اپریل 2024 22:00

مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اپریل2024ء) سعودی وزارت مذہبی امورکی جانب سے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں دونوں مقدس مساجد میں عمرہ زائرین میں قرآن پاک کے ہزاروں نسخے تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کی رپورٹ کے مطابق عربی کے علاوہ دیگر زبانوں پر عبور رکھنے والے عازمین کے لئے اس ایوان کی جانب سے قرآن مجید کے ترجمہ والے نسخے تقسیم کرنے کا بھی بندوبست کیا گیا ہے تاکہ وہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں گزارے وقت کی یادگار کے طور پر یہ نسخے اپنے ساتھ لے جا سکیں۔

سعودی عرب کا شعبہ قرآن امور مسجد نبوی کے زائرین اور نمازیوں کو قرآن کی فراہمی کا ذمہ دار ہے۔ یہ غیر عربی بولنے والوں کے لئے ترجمہ شدہ نسخے فراہم کرتا ہے اور مسجد کے اندراور صحن کے احاطے میں قرآن پاک کے نسخوں کی دیکھ بھال کا فریضہ سرانجام دیتا ہے ۔