این اے 52،پرویز اشرف کے حلقے میں دوبارہ پولنگ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار نے فارم 45کمیشن کے سامنے رکھ دیئے

بدھ 3 اپریل 2024 21:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2024ء) الیکشن کمیشن نے سابق سپیکر قومی اسمبلی پرویز اشرف کے حلقے این اے 52میں دوبارہ پولنگ کی درخواست پر سماعت مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 3رکنی کمیشن نے سابق سپیکر قومی اسمبلی پرویز اشرف کے حلقے این اے 52میں دوبارہ پولنگ کی درخواست پر سماعت کی ،الیکشن کمیشن کے 3نوٹسز کے بعد راجہ پرویزاشرف کے فرزند کمیشن میں پیش ہوئے۔

پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار طارق عزیز بھٹی نے اپنے فارم 45کمیشن کیسامنے رکھتے ہوئے موقف اپنایا کہ اصل فارم 45کیساتھ میرے متعلقہ پولنگ اسٹیشن پر386ووٹ تھے جبکہ نئے فارم 45میں اسی پولنگ اسٹیشنز پر میرے ووٹ صفر کردیئے گئے۔درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ انتخابات میں مجھے پری پول،پول ڈے اور پوسٹ پول دھاندلی کا سامنا کرنا پڑا۔بعدازاں الیکشن کمیشن نے این اے 52میں دوبارہ پولنگ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔