سنی اتحاد کونسل اسمبلی میں موجود نہ ہی سنی اتحادکی خواتین اسمبلی میں آسکتی ہیں، شہلا رضاء

بدھ 3 اپریل 2024 21:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2024ء) رہنماء پیپلز پارٹی شہلارضا نے کہاہے کہ سنی اتحاد کونسل اسمبلی میں موجود ہی نہیں نہ ہی سنی اتحادکی خواتین اسمبلی میں آسکتی ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماء پیپلز پارٹی شہلا رضاء نے کہا کہ سیاست میں مختلف معاملات چلتے ہیں، فیصل واوڈا نے عروج کے دور میں پی ٹی آئی کو چھوڑا وہ ہمارے پاس آئے اور لیڈر شپ سے بات کی۔شہلارضا نے نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل اسمبلی میں موجود ہی نہیں نہ ہی سنی اتحادکی خواتین اسمبلی میں آسکتیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین اورڈپٹی چیئرمین سینیٹ کااجلاس ہوگا اور موجودہ صورتحال میں چیئرمین سینیٹ کاالیکشن ممکن بھی ہے۔