Live Updates

پی ایس ایل سیزن نائن کی بہترین رپورٹنگ پرغلام مصطفی عزیز کو اعزازی شیلڈ دی گئی

بدھ 3 اپریل 2024 21:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2024ء) پاکستان سپر لیگ سیزن 9 (پی ایس ایل) کی بہترین رپورٹنگ کرنے پر اے پی پی کراچی بیورو کے سینئر سپورٹس رپورٹر غلام مصطفی عزیز کو اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے بدھ کو اے پی پی کراچی بیورو میں افطار سے قبل تقریب منعقد کی گئی جس میں بیورو چیف عبداللہ سروہی نے اردو نیوز سروس کراچی کے انچارج غلام مصطفی عزیز کو اعزازی شیلڈ سے نوازا۔ اس موقع پر سابق بیورو چیف پرویز اسلم،جواد حیدر،چیف رپورٹر کرم علی شاہ،صلاح الدین،ضیإ اللہ بھٹو،علی قاضی اور دیگر موجود تھے۔

Live پی ایس ایل 10 سے متعلق تازہ ترین معلومات