سعودی عرب میں کے 7 ریجنز میں غیر معمولی موسمی صورتحال پیدا ہونے کا امکان

سعودی عرب کے محکمہ شہری دفاع نے مملکت کے شہریوں کیلئے الرٹ جاری کر دیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 4 اپریل 2024 00:02

سعودی عرب میں کے 7 ریجنز میں غیر معمولی موسمی صورتحال پیدا ہونے کا امکان
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 اپریل2024ء) سعودی عرب میں کے 7 ریجنز میں غیر معمولی موسمی صورتحال پیدا ہونے کا امکان، سعودی عرب کے محکمہ شہری دفاع نے مملکت کے شہریوں کیلئے الرٹ جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق اپریل کے مہینے کے آغاز پر سعودی عرب میں عموماً موسم قدرے گرم ہو جاتا ہے، تاہم جہاں دنیا کے دیگر کئی ممالک حیران موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا کر رہے، وہاں سعودی عرب میں بھی موسمیاتی تبدیلیاں اثر انداز ہو رہی ہیں۔

سعودی میڈیا کے مطابق عید سے قبل سعودی عرب کے کئی علاقوں میں زبردست بارشوں کا امکان ہے ۔ اس حوالے سے سعودی عرب کے محکمہ شہری دفاع کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق  بدھ سے مملکت کے جنوب سے شمال تک بارش کی پیشنگوئی کے باعث شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

 سعودی محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے بدھ سے مملکت کے جنوب سے شمال تک 7 مختلف ریجنز میں زبردست بارشوں کا امکان ہے۔

بارش کے اس سلسلے میں سراوت کے پہاڑ، جازان، عسیر، الباحہ، مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور تبوک کے جنوبی حصے شامل ہیں اور مشرق کی طرف سے حائل اور قصیم کے علاقوں اور ریاض کے علاقے کے مغربی حصے بارش کی زد میں رہیں گے۔ سعودی محکمہ موسمیات نے کئی علاقوں میں شدید گرج چمک اور طوفان کی پیشگوئی کی ہے، جبکہ متعدد علاقوں میں موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے۔ اس تمام صورتحال میں شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے جن علاقوں میں موسم کی غیر معمولی صورتحال پیدا ہو گی، ان علاقوں میں خراب موسم کے دوران نقل و حرکت کے معاملے ہر ممکن احتیاط کا مظاہرہ کیا جائے۔