Live Updates

سدرن لوپ تھری رنگ روڈ پر مین کیرج وے کو عید سے ایک دن قبل کھولنے کا اعلان

سدرن لوپ تھری رنگ روڑ پر اسفالٹ کی آخری تہہ بچھانے کا عمل تیزی سے جاری ہے‘ملک صہیب احمد بھرتھ

جمعرات 4 اپریل 2024 17:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2024ء) صوبائی وزیر تعمیرات ومواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ کی عید پر عوام الناس کے لئے خوشخبری۔ سدرن لوپ تھری رنگ روڈ پر مین کیرج وے کو عید سے ایک دن قبل کھولنے کا اعلان کر دیا۔ صوبائی وزیر ملک صہیب احمد بھرتھ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ سدرن لوپ تھری رنگ روڑ پر اسفالٹ کی آخری تہہ بچھانے کا عمل تیزی سے جاری ہے۔

پی آر آر اے، نیسپاک اور ایف ڈیبلیو او کی ٹیمیں دن رات کام کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ رائے ونڈ سے لیک سٹی روڑ کیرج وے کے دائیں جانب 10 کلومیٹر تعمیراتی کام مکمل کرلیا گیا ہے اور کیرج وے کے بائیں جانب بھی 5 کلومیٹر تک تعمیراتی کام بھی مکمل ہے۔ صوبائی وزیر ملک صہیب احمد بھرتھ نے بتایا کہ باقی 5 کلو میٹر پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے جسے دو ماہ میں کام مکمل کر لیا جائے گا۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر محکمہ سی اینڈ ڈبیلیو عوام کو بہترین سفری سہولیات مہیا کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہے۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات