حافظ نعیم الرحمان جماعت اسلامی کے نئے امیر منتخب

جمعرات 4 اپریل 2024 20:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2024ء) حافظ نعیم الرحمان جماعت اسلامی پاکستان کے نئے امیر منتخب ہو گئے،نئے امیر کی مدت اپریل2029 ء تک ہو گی،ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف کے مطابق امیر جماعت اسلامی کا انتخاب آئندہ پانچ سال کیلئے ہو ا ہے، دستور کے مطابق جماعت اسلامی میں ہر سطح پر باقاعدگی سے انتخابات ہوتے ہیں،ملک بھر سے 46 ہزار اراکین نے اپنا ووٹ خفیہ بیلٹ کے ذریعے کاسٹ کیا،ترجمان کے مطابق امیر جماعت کے لیے تین ناموں میں سراج الحق ، لیاقت بلوچ اور حافظ نعیم الرحمان شامل تھے،سراج الحق جماعت اسلامی کے پانچویں امیر ہیں جو اپنی دوسری مدت امارات8 اپریل کو پوری کر رہے ہیں،ترجمان کے مطابق جماعت اسلامی کے بانی امیر مولانا سید ابو اعلی مودودی تھے،ماضی میں میاں طفیل محمد ، قاضی حسین احمد اور سید منور حسن بھی جماعت کے امیر رہے ہیں۔