Live Updates

صوبائی وزیر کی عوام کیلئے خوشخبری، مین کیرج وے عید سے ایک دن قبل کھولنے کا اعلان

جمعرات 4 اپریل 2024 22:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2024ء) صوبائی وزیر تعمیرات ومواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ کی عید پر عوام کے لئے خوشخبری، سدرن لوپ تھری رنگ روڈ پر مین کیرج وے کو عید سے ایک دن قبل کھولنے کا اعلان کر دیا۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ سدرن لوپ تھری رنگ روڈ پر اسفالٹ کی آخری تہہ بچھانے کا عمل تیزی سے جاری ہے،پی آر آر اے، نیسپاک اور ایف ڈبلیو او کی ٹیمیں دن رات کام کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ رائے ونڈ سے لیک سٹی روڈ کیرج وے کے دائیں جانب 10 کلومیٹر تعمیراتی کام مکمل کرلیا گیا اور کیرج وے کے بائیں جانب بھی 5 کلومیٹر تک تعمیراتی کام بھی مکمل ہے۔ ملک صہیب احمد بھرتھ نے بتایا کہ باقی 5 کلو میٹر پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے جسے دو ماہ میں مکمل کر لیا جائے گا۔ صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر محکمہ سی اینڈ ڈبیلیو عوام کو بہترین سفری سہولیات مہیا کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات