وفاقی حکومت نے ممنوعہ اشیاء کی درآمد اوربرآمد کیلئے راہ ہموارکردی

ممنوعہ اشیاء کی درآمد اور برآمد پر پابندی ختم کرنے کے کیسوں کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی

جمعہ 5 اپریل 2024 20:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اپریل2024ء) وفاقی حکومت نے ممنوعہ اشیاء کی درآمد اوربرآمد کیلئے راہ ہموارکردی، ممنوعہ اشیاء کی درآمد اور برآمد پر پابندی ختم کرنے کے کیسوں کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی ۔ نئی وفاقی حکومت نے وزیر تجارت کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی قائم کردی ۔کمیٹی ارکان میں وزیر قانون و انصاف اوروفاقی وزیرصنعت وپیداوار شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

کمیٹی ممنوعہ اشیاء کی درآمد اور برآمد کی اجازت کیلئیکیسوں کا جائزہ لیگی ۔کمیٹی ایک بارکی بنیادپردرآمدی و برآمدی پابندی ختم کرنے سے متعلق کیسوں کودیکھے گی امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ پالیسی آرڈرز 2022 کے تحت کمیٹی کیسوں کا جائزہ لیگی۔ کمیٹی ٹریڈآرگنائزیشنزایکٹ2013 کے سیکشن 21کے تحت اپیلوں کوسن سکے گی۔وزارت تجارت کمیٹی کیلئے سیکریٹریٹ سپورٹ فراہم کرے گی.

متعلقہ عنوان :