Live Updates

کوئٹہ ،پی ٹی آئی کے زیر اہتمام عمران خان کی رہائی ،اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز سے اظہار یکجہتی ریلی کا انعقاد

پی ٹی آئی بلوچستان کے صدر دائود شاہ کاکڑ سمیت دیگر عہدیداروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

جمعہ 5 اپریل 2024 22:06

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2024ء) کوئٹہ میں پی ٹی آئی کے زیر اہتمام عمران خان کی رہائی اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ ججز سے اظہار یکجہتی کیلئے نکالی جانے والی ریلی پر صوبائی صدر دائود شاہ کاکڑ سمیت دیگر عہدیداروں کے خلاف مقدمہ درج کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے زیر اہتمام دو روز قبل عمران خان کی رہائی اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے کوئٹہ میں ریلی نکالی گئی تھی جس پر پی ٹی آئی کے صوبائی صدر دائود شاہ کاکڑ ، نورخان خان خلجی ، خادم حسین وردگ ، رحیم کاکڑ ،اکرم خان اور کابینہ کے دیگر عہدیدار کے خلاف ایس ایچ او سول لائن تھانہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر دیا گیا ، ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی رہنمائوں نے بغیر این او سی ریلی نکالی اور مظاہرہ کیا پی ٹی آئی رہنمائوں نے قومی اداروں اور حکومت کے خلاف عوام میں نفرت پھیلانے کی کوشش کی ،متن میں کہا گیا کہ ریلی کی کے باعث شارع اقبال اور عدالت روڈ پر ٹریفک بند ہونے سے عوام کیلئے مشکلات پیدا ہوئی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات