Live Updates

غریب مستحق مسیحیوں کو ان کا ایسٹر کا حق دیا جائے ،پاسٹر رانا عرفان کنول

ہفتہ 6 اپریل 2024 12:49

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2024ء) پاسٹر رانا عرفان کنول اور گلزار مسیح بھٹی جنرل سیکرٹری پیرش کمیٹی چرچ آف پاکستان کے مطابق انہوں نے چیف منسٹر پنجاب مریم نواز اور ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ میاں عثمان علی کو ارسال کیے گئے مکتوب میں نشاندہی کی ہے کہ ایسٹر اور کرسمس 2024 پر چرچز کے مستحقین کی مالی امداد کےلئے لوکل انتظامیہ نے ان سے 40 مستحق مسیحی افراد کی لسٹ وصول کی لیکن آج تک ڈسٹرکٹ مظفرگڑھ کے مستحق مسیحی افراد کو کوئی امدادی چیک نہیں ملا، رابطہ کرنے پر معلوم ہواکہ 2اپریل 2024کو ڈسٹرکٹ کوٹ ادو کے ولایت مسیح صدر مینارٹی مسلم لیگ ن اپنے اثرو رسوخ اور تعلقات کی بناء پر ڈسٹرکٹ کوٹ ادو اور ڈسٹرکٹ لیہ کے چیکز کے ساتھ ڈسٹرکٹ مظفرگڑھ کے امدادی چیکز بھی لے گئے ہیں اور پورے ڈسٹرکٹ مظفرگڑھ کے مستحق مسیحیوں کو ان کے اس استحقاق کے وصول کرنے سے محروم کر دیا ہے،جبکہ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ کر سمس 2023 کے موقع پر بھی ڈسٹرکٹ مظفرگڑھ کے مستحق مسیحی محروم رہے اور اس وقت بھی یہ حق ولایت مسیح ڈسٹرکٹ کوٹ ادو کےلئے لے گیا تھا براے مہربانی اس معاملہ کی چھان بین کر کے ڈسٹرکٹ مظفرگڑھ کی مسیحی برادری کو ایسٹر کا یہ حق دیئے جانے کے احکامات صادر فرمائے جائیں ۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات