Live Updates

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر پٹرول پمپس اور رائس ملز کے لیے برق رفتاری اور شفافیت سے این او سی کا اجراءحکومت پنجاب کا انقلابی اقدام ہے، ڈپٹی کمشنرچوہدری محمد ارشد

ہفتہ 6 اپریل 2024 20:08

ننکانہ صاحب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب چوہدری محمد ارشد نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر پٹرول پمپس اور رائس ملز کے لیے برق رفتاری اور شفافیت سے این او سی کا اجراءحکومت پنجاب کا انقلابی اقدام ہے،گذشتہ ماہ کے دوران ضلع ننکانہ صاحب میں پٹرول پمپس کے این او سی کے لیے 04 درخواستیں موصول ہوئیں جن کی کمیٹی اجلاس میں منظوری دے دی گئی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پٹرول پمپس این او سی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مزمل الیاس، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد حنیف، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات سمیت دیگر کمیٹی ممبران بھی موجود تھے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب چوہدری محمد ارشد نے ’’اے پی پی‘‘ سے خصوصی طور پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ پٹرول پمپس کمیٹی اور ماحولیاتی منظوری کمیٹی کے اجلاس کے بعد درخواست گزاروں کو فوری فائنل این او سیز جاری کردیے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ون ونڈو سسٹم کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس کے تحت ہرکیس کو حکومتی ایس او پیز کے مطابق ایک ماہ کے اندر نمٹا دیا جاتاہے۔ حکومت پنجاب کے اس انقلابی اقدام سے کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور نجی سیکٹر میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے۔انہوں نے کہا کہ تمام محکمہ جات این او سی اپلائی کرنے والے افراد کو نوٹس جاری کریں اور کاغذات جلد از جلد مکمل کروا کر این او سیز جاری کریں۔ \378
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات