معاشی حالات کی ابتری کی اصل وجوہات جانے بغیر اصلاح ممکن نہیں،ہمایوں اختر خان

اتوار 7 اپریل 2024 14:35

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2024ء) سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے معاشی حالات کی ابتری کی اصل وجوہات جانے بغیر اصلاح ممکن نہیں۔ہمایوں اختر خان نے فیصل آباد کے حلقے این اے 97 میں علاقہ عمائدین سے ملاقاتیں کیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زرعی اجناس کی صحیح قیمت نہ ملنے پر کسان شدید پریشان ہیں، زرعی پالیسی بناتے وقت کسانوں سے بھی مشاورت کرنی چاہیے۔ہمایوں اختر خان نے کہا کہ حلقہ این اے 97 اور دیگر پسماندہ ترین علاقوں کی ترقی حکومتوں کی ترجیح ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ حلقے کے عوام کے ساتھ ہوں، مسائل کے حل کے لیے کاوشیں جاری رہیں گی۔