اسلام آبادکے سب سے بڑے اسپتال پمز کو بھی آئوٹ سورس کرنیکافیصلہ

کو آئوٹ سورس کرنے کی کوشش کی گئی تو پھر دما دم مست قلندر ہوگا،فیڈرل ہیلتھ الائنس کا حکومت کو انتباہ

اتوار 7 اپریل 2024 18:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2024ء) ہر آنے والی حکومت کو پمز سے کوئی نہ کوئی مسئلہ ہوتا ہے، صحت کے اتنے بڑے ادارے کو کبھی یونیورسٹی ،کبھی ایم ٹی آئی اورکبھی پرائیویٹ سطح پر اس ادارے کو تباہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن پمز ملازمین کے اتحاد نے ہمیشہ اپنے ادارے کا دفاع کیا اور حکومتی چالوں کو ناکام بنا دیا ،جمعہ ،جمعہ آٹھ دن سے بننے والی حکومت بھی پمز کے ایکسرے ،لیبارٹریز ،ہائوس کیپنگ اور چند دوسرے شعبے آئوٹ سورس کرنے کی کوشش میں ہے مگر پمز ملازمین اپنے اتحاد سے اس کوشش کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

(جاری ہے)

فیڈرل ہیلتھ الائنس کے چیئرمین چوہدری قمر گجر نے اپنے اخباری بیان میں واضح کیا کہ اگر پمز ملازمین کو آئوٹ سورس کرنے کی کوشش کی گئی تو پھر دما دم مست قلندر ہوگا، اس سلسلے میں عید کے فوراً بعد تمام نمائندہ یونینز کا مشترکہ اجلاس بھی منعقد ہوگا اور اس میں اہم فیصلے ہوں گے، چوہدری قمرجاویدگجر نے مزید بتایا کہ چند مخصوص کاروباری شخصیات کو پمز کے ایکسرے ،لیبارٹریز ،اور ہائوس کیپنگ اور دوسرے شعبوں کو ٹھیکے پر دینے کے لیے کوششیں جاری ہیں ،جن سے ملازمین میں بے چینی بڑھتی جا رہی ہے ،انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ پمز کے درجہ چہارم کا سروس سٹرکچر فوراً منظور کیا جائے اور این او سی بھی جاری کیا جائے تاکہ مزید ملازمین بھرتی ہوں اور مریضوں کی بہتر خدمت ہو سکے، انہوں نے کہا کہ اگر پمز کو پرائیویٹائزیشن کی طرف دھکیلا گیا تو غریب مریضوں کا کون پرسان حال ہوگا، انہوں نے کہا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے اور مریضوں کی فلاح و بہبود کے لیے اچھے اقدامات کرنے پر توجہ دے۔

متعلقہ عنوان :