کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کا بادامی باغ لاری اڈہ کا اچانک دورہ، انتظامات کا جائزہ لیا

اتوار 7 اپریل 2024 22:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2024ء) کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے بادامی باغ لاری اڈہ کا اچانک دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا - ترجمان کے مطابق کمشنر لاہور نے مسافر خواتین ہال میں مرد افراد کی موجودگی پر اظہار برہمی کیا اور انتظامیہ کو فوری طور پرمسافر خواتین ہال کے باہر گارڈ تعینات کرنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر کمشنر لاہور نے گاڑی کی چھت پر لکی مروت کا ٹکٹ جاری کرنے پر مسافر بس کو 72گھنٹے کے لیے بند کروادیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایڈمنسٹریٹر اڈا اورسیکرٹری آر ٹی اے مسافروں کے جان ومال کے بھی محافظ ہیں۔ چھتوں پر مسافر موجود ہونے پر سخت کاروائی کریں۔زائد کرایہ وصولی کی شکایت و اطلاع پر انتظامیہ ذمہ دار وں کیخلاف سخت ایکشن لے گی۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ عید کے دن تک تمام مسافر بسوں و گاڑیوں کے اڈوں کی مانیٹرنگ جاری رہےگی۔مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والے بس مالکان کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔کمشنر لاہور نے کہا کہ تمام اے سیز بس، ویگن اڈوں کے دورے کریں۔ سرکاری کرایہ نامہ بس کی نمایاں جگہ پر آویزاں کرائیں۔