دعوت اسلامی کے مرکز فیضان مدینہ خانیوال میں سنئیر صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام

پیر 8 اپریل 2024 14:51

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2024ء) خانیوال :دعوت اسلامی شعبہ تعلقات عامہ ملتان نے دعوت اسلامی کے مرکز فیضان مدینہ خانیوال میں سنئیر صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا ۔اس موقع پر قلزم بشیر احمد، عدنان سعید چوہدری،رانا معین الدین،منظور حسین بھٹی ،رانا محمد حسن، خورشید احمد نوشاہی،محمد عبداللہ ملتزم،قیصر عباس سندھ نے شرکت کی -شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے نگران شعبہ اطلاعات نشریات دعوت اسلامی ملتان محمد ریاض حل احمد عطاری نے کہ میڈیا کا اسلام کی ترویج اور لوگوں کو اسلام بارے شعور بیدار اور آگاہی کی فراہمی میں بڑا اہم کردار ہے۔

انہوں نے میڈیا نمائندوں کا افطار ڈنر میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ دعوت اسلامی کے مراکز اور مساجد میں 20ہزار افراد امسال اعتکاف میں بیٹھے ہیں جبکہ خانیوال فیضان مدینہ میں 500جبکہ دیگر مساجد دعوت اسلامی میں دو ہزار افراد اعتکاف کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

فضیان مدینہ میں تمام معتفکین کی الگ الگ کلاسز بنائی گئی ہیں جہاں انہیں سحر افطار بھی دعوت اسلامی کی جانب سے مفت فراہم کی جارہی ہے اور انہیں بنیادی مسائل جن میں وضو، نماز، نماز جنَازہ ،میت کو غسل دینے سمیت دیگر تعلیمات مبلغ دعوت اسلامی دے رہے ہیں اس موقع پر نگران تحصیل خانیوال قاری رضاءالمصطفی عطاری، قاری عبدالوحید عطاری، قاری جنید عطاری، حاجی اصغر عطاری، عرفان عطاری اور عبدالرحمن عطاری سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔

\378