سیالکوٹ، عید کی آمد کے ساتھ ہی بازاروں میں خریداری کرنے والوں کے رش میں اضافہ

پیر 8 اپریل 2024 15:30

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2024ء) سیالکوٹ میں عید کی آمد کے ساتھ ہی بازاروں میں جوتے، جیولری،کاسمیٹکس،چوڑیوں اور کپڑوں سمیت دیگر اشیاکے سٹال سج گئےاور خریداری کرنے والوں کے رش میں اضافہ ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر دکانداروں کا کہنا ہے کہ بازاروں میں خریداری کے لئے آنے والے شہریوں کی تعداد بڑھ رہی ہے جو دکانداروں کے لیے حوصلہ افزاہے۔ دوسری طرف شہریوں کا کہنا ہے کہ ہمارے لئے مہنگائی کے باعث عید پر بچوں کی خواہشات پوری کرنا مشکل تو ہے لیکن محدود خریداری کی جائے گی تا کہ بچوں کی خوشیوں کو بھی نظر انداز نہ کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :