بم دھماکہ میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتارکرکے متاثرہ خاندانوں کو انصاف فراہم کیا جائے، رکن قومی اسمبلی میاں مندرانی بگٹی

پیر 8 اپریل 2024 21:04

ڈیرہ بگٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2024ء) پا کستان مسلم لیگ (ن ) کے مرکزی رہنماہ رکن قومی اسمبلی وڈیرہ میاں خان مندرانی بگٹی نے خضدار عمر فاروق چوک پر بم دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عام شہری معصوم بچوں اور خواتین کو نشانہ بنانا بزدلانہ عمل ہے ۔

(جاری ہے)

ایسے بزدلانہ عمل کی جتنی مزمت کی جائے کم ہے دھماکے میں جاں بحق ہو نے والے افراد کے لواحقین کے ساتھ دکھ میں برابر کے شریک ہیں اللہ تعالیٰ سے دعا ہے دھماکے میں زخمی ہونے والے والے افراد کو جلد از جلد صحت عطاء فرمائے آمین۔

ضلعی انتظامیہ خضدار شہر کے امن وامان کو بحال کرنے کے لئے فوری اقدامات کرکے بم دھماکہ میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتارکرکے متاثرہ خاندانوں کو انصاف فراہم کریں۔