خاران ،ایم پی اے میر شعیب نوشیروانی کی سیکریٹری صحت سے ملاقات

پیر 8 اپریل 2024 22:38

خاران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2024ء) ایم پی اے میر شعیب نوشیروانی نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر خاران ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی خاران سہیل الاسلام بلوچ کے ہمراہ صوبائی سیکریٹری صحت عبداللہ سے ملاقات کی اس دوران خاران کے اسپتالوں اور دیگر محکمہ صحت خاران کو درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی ، آر ایچ سی نارو کو ڈی ڈی او کوڈ کی الاٹمنٹ، آر ایچ سی پتکن کی آسامیوں کی منظوری، تحصیل ہیڈ کوارٹر سر خاران مسکان قلات کی فحالی،بی ایچ یو توتازہی، قادر آباد و دیگر کی فحالی،ڈی ایچ کیو کے لیے فورین کمپنی کی ڈائیلاسز مشین ،نرسنگ کالج کے لیے ٹیوٹر اور کلینیکل انسٹرکٹر کی تعیناتی، نیوٹریشن سینٹرز ساہٹس کی تعداد کو بڑھانے سمیت آر ایچ سی نارو میں بینظیر نشوونما سینٹر کے قیام کا معاملہ شامل تھا اسی طرح ڈی ایچ کیو خاران میں ایم اوز اور ایل ایم اوز کی کمی کو مدنظر رکھ کر مزید تعیناتیاں کرنا شامل ہیں۔

(جاری ہے)

صوبائی سیکریٹری صحت بلوچستان نے یقین دلایا کہ جو فوری طور پر حل طلب معاملات ان پر احکامات جاری کرینگے، دیگر کچھ مسائل کا تعلق آئندہ بجٹ سے ہے جن کو شامل کرنے کی کوشش کرینگے آخر میں میر شعیب نوشیروانی نے سیکریٹری صحت عبداللہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دیگر شعبوں کی طرح صحت کے شعبے کے بنیادی اور حل طلب مسائل کو حل کرنے کے لیے ہرممکن اقدامات کی جائے گی اس سلسلے میں خاران میں صحت کے حوالے سے بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہمہ وقت کوشاں رئینگے۔\378