دریائے سندھ میں پانی کی قلت سے کاٹن اور چاول کی کاشت متاثر ہونے کا خدشہ

پیر 8 اپریل 2024 20:40

دریائے سندھ میں پانی کی قلت سے  کاٹن اور چاول کی کاشت متاثر ہونے کا خدشہ
حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2024ء) ارسا نے 10 جون تک دریائے سندھ میں 30 فیصد پانی کی کمی کا اعلان کیا ہے جس کے بعد سندھ میں کاٹن اور چاول کی کاشت متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ اس حوالے سے سیڈا کی جانب سے جاری پریس بیان میں کاشتکاروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ پانی کی موجودہ قلت کے پیش نظر کاٹن اور چاول کی فصلوں کی کاشت دیر سے شروع کریں تاکہ پانی وقت پر مل سکے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے سیڈا کے چیئرمین قبول محمد کھٹیان نے کہا کہ ارسا امکان ظاہر کر رہی ہے کہ پانی کی قلت 10 جون تک برقرار رہے گی لہٰذا کاشتکاروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ پانی کی کمی کو مدنظر رکھیں اور فصل کی کاشت میں تاخیر کریں تاکہ بیج اور کھاد ضائع نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جیسے ہی پانی کی صورتحال بہتر ہوگی، ارسا کی جانب سے دریائے سندھ کے بہاؤ میں اضافہ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :