وانا، چوروں نے عوام کو ٹرانسفارمرز ، واٹرپمپس، بجلی تاروں، بھیڑ ،بکریوں سے محروم کردیا

پیر 8 اپریل 2024 21:00

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2024ء) ضلع لوئر جنوبی وزیرستان وانا میں چوری اور ڈاکہ زنی کی وارداتوں میںاضافہ ہوگیا ، چوروں نے عوام کو ٹرانسفارمرز ، واٹرپمپس، بجلی تاروں، بھیڑ ،بکریوں سے محروم کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلع لوئر جنوبی وزیرستان وانا میں چوری اور ڈاکہ زنی کی وارداتوں میں چوروں نے عوام کو ٹرانسفارمرز ، واٹرپمپس، بجلی تاروں، بھیڑ ،بکریوں سے محروم کردیا،عوامی حلقوں کے مطابق مذکورہ بدنام زمانہ چور گزشتہ ایک سال سے ضلع لوئر وزیرستان وانا میں روزمرہ کی بنیاد پر مختلف دیہاتوں میں چوریاں کرتے رہتے ہیں لیکن آج تک کوئی چور گرفتار نہ ہوسکا ،عوامی حلقوں نے پولیس فورس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیاہے کہ مذکورہ چوروں کی شناخت ڈی این اے کے ذریعے سے ممکن بنائی جائے ۔